احمد آباد / راجکوٹ، 19 اکتوبر (یو این آئی) گجرات کے راجکوٹ شہر میں پولیس نے اتوار کو وہاں کھیلے جا رہے ہندستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے کے الزام میں پاٹي دار انامت تحریک
کمیٹی (پاس) کے کنوینر ہاردک پٹیل کو ان کے چند ساتھیوں کے ساتھ جام نگر روڈ سے حراست میں لے لیا۔
دریں اثنا اس کی مخالفت میں ہجوم نے موربی کے حمیر پور کےنزدیک ریاستی ٹرانسپورٹ کی ایک بس کو نذر آتش کردیا۔